جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں ذہنی طور پر معذور ایک ہندوستانی نژاد کرکٹر کا دوستوں نے دھوکے سے سر قلم کردیا گیا.

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے 23 سالہ نواز خان کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے.

پولیس کے مطابق 21 سالہ تھانڈوواکھے ڈوما پر شبہ ہے کہ وہ اپنے بہترین دوست نواز خان کو بہلا پھسلا کر قریبی جنگل میں لے گئے اور جھاڑیاں کاٹنے والے چاقو کی مدد سے ان کا سر قلم کردیا.

گرفتاری کے بعد جائے وقوع کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈوما نے اعتراف کیا کہ انھوں نے ایک روحانی عالم کے کہنے پر کسی شخص کی قربانی دینی تھی اور اس کے لیے انھوں نے اپنے بہترین دوست نواز کا انتخاب کیا.

مقتول نواز خان کے موبائل فونز خریدنے والے دو افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا،جنہوں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ یہ موبائل انھوں نے ڈوما سے خریدے.

نواز خان نے 2013 میں جنوبی افریقہ کے سال کے بہترین اسپیشل کرکٹر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں