آئسس نامی خاتون کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک

20 نومبر 2015
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

فیس بک نے حال ہی میں ایک خاتون کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک کیا جن کا نام شدت پسند داعش سے مماثلت رکھتا تھا۔

شدت پسند تنظیم کے لیے اکثر آئی ایس آئی ایس (ISIS) کا نام استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس خاتون کا نام بھی آئسس انچالی (Isis Anchalee) ہے۔

'ویمن ہو کوڈ' نامی تنظیم کی بورڈ ممبر اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی آئسس انچالی نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی درخواست فیس بک تک پہنچائی جہاں انہوں نے یہ وضاحت کی کہ آئسس ہی ان کا حقیقی نام ہے۔

ٹوئٹر پر آئسس کا کہنا تھا کہ فیس بک کو لگتا ہے کہ میں دہشت گرد ہوں اور میرا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ آئسس کی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ بات چیت کو بھی فیس بک نے اسپیم قرار دے دیا۔

بعدازاں آئسس نے ٹوئٹر کے ذریعے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں نے آپ کو اپنا پاسپورٹ بھی بھیج دیا ہے، کیا یہ بھی میرے نام کی تصدیق کے لیے کافی نہیں؟ ۔

آئسس کو مجموعی طور پر تین مرتبہ اپنی معلومات فیس بک کو بھیجنی پڑیں جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کیا گیا۔

فیس بک نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئسس نے معذرت کرلی ہے۔

بشکریہ آئی بی ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

pardasi munda Nov 20, 2015 07:23pm
Good