پاک-انڈیا کرکٹ سیریز 15 دسمبر سے سری لنکا میں

26 نومبر 2015
آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا نے پاکستان ہندوستان سیریز کی ممکنہ تاریخ 15 دسمبر بتائی ہے۔ فوٹو : اے پی
آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا نے پاکستان ہندوستان سیریز کی ممکنہ تاریخ 15 دسمبر بتائی ہے۔ فوٹو : اے پی

ممبئی: ہندوستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رکن اور آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مختصر طرز کرکٹ کی سیریز سری لنکا میں 15 دسمبر سے شروع ہوگی۔

ہندوستان ٹی وی چینل سی این این آئی بی این کے مطابق راجیو شکلا نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے میچوں کی ممکنہ تاریخوں سے میڈیا کو آگاہ کیا.

راجیو شکلا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ"دونوں ملک اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ کرکٹ سیریز سری لنکا میں 15 دسمبر سے ہوگی جس میں 5 میچ کھیلے جائیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اس سیریز سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی شروعات ہوگی'۔

اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کو سری لنکا میں کرکٹ سیریز کی اجازت دی ہے۔

پی سی بی کے سربراہ شہریارخان اور بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر کے درمیان انگلینڈ کرکٹ بورڑ کے جائلز کلارک نے مصالحت کا کردار ادا کیا تھا اور دبئی میں ملاقات میں سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

اس سے قبل ہندوستان نے متحدہ عرب امارات میں طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی تھی جس سے پی سی بی نے رد کردیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2012 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کھیلی گئی تھی جب پاکستان ٹیم نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا.

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Nov 26, 2015 03:24pm
Shukriya sir, is say bara ehsaan Pakistan qoam par kia hogaa. Ham nay india kay saath series nahin khaili tu kaisay zinda rahain gay.
Majid Ali Nov 26, 2015 06:51pm
We should not be paying with India anywhere...these corrupt leader can go any far as far as they getting the money ... they do not care about country respect only thing they care about money. May Allah bless this country.