گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ بیک اپ بنائیں

26 نومبر 2015
۔—فائل فوٹو رائٹرز۔
۔—فائل فوٹو رائٹرز۔

ہر ماہ تقریباً ایک ارب افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں جو کہ دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا یا بات چیت کرنے کا پسندیدہ فورم بنتا جارہا ہے۔

تاہم اگر آپ کا فون چوری ہوجائے، چھن جائے یا خراب ہوجائے تو آپ کے موبائل میں موجود تمام یادیں آپ کے فون کے ساتھ ہی آپ سے دور ہوجائیں گی۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان یادوں کو بغیر زیادہ محنت کیے کس طرح محفوظ بناسکتے ہیں۔

انڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ اب آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنی تمام تصاویر، چیٹس اور ویڈیوز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر بنالیں۔ اس بیک اپ کو بنانے کے بعد اپنی نئی ڈیوائس میں محض کچھ ٹیپ کے استعمال سے تمام چیزیں بحال (ری اسٹور) کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اس آپشن کو نہیں دیکھ سکتے تو جلد یہ آپ کے موبائل پر بھی نظر آنے لگ جائے گا۔

مندرجہ ذیل چارٹ سے آپ باآسانی اپنی چیٹس، فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

جب آپ پہلی مرتبہ واٹس ایپ کو لانچ کریں گے تو یہ آپ سے پوچھے گا کہ آیا آپ اس فیچر کا ایکٹیویٹ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اگر آپ کو یہ آپشن نہیں دیا جارہا تو مینو بٹن (تین ڈاٹس) کو کلک کریں، سیٹنگز میں جائیں اور چیٹ اور کالز پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد چیٹ بیک اپ میں جائیں جہاں آپ کو اس حوالے سے کئی آپشنز مل جائیں گے۔

آپ یہاں سے روزانہ، ہفتے میں ایک مرتبہ یا مہینے میں ایک مرتبہ بیک اپ بنانے کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ یہاں اس بیک اپ سے ویڈیوز کو نکال بھی سکتے ہیں اور صرف وائی فائی استعمال کرنے کے آپشن کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ بیک اپ کے بٹن کو ٹیپ کرکے فوری طور پر بھی بیک اب بنانا شروع کرسکتے ہیں۔

پیغامات کو ری اسٹور کرنا بھی بہت آسان ہے۔ اپنے نئے فون میں اپنے گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان کریں، واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ایپ کھولیں۔ سیٹ اپ کے دوران یہ آپ کا موبائل نمبر مانگے گا اور آپ کی گوگل ڈرائیو میں کوئی بیک اپ ڈھونڈے گا۔ اگر اسے یہ بیک اپ مل جاتا ہے تو یہ اسے آپ کے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کردے گا۔

خیال رہے کہ اس بیک اپ میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس بات کا تعلق ڈاؤن لوڈ ہونے والے بیک اپ کے سائز اور آپ کے انٹرنیٹ اسپیڈ سے ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

salmankhan Nov 26, 2015 08:24pm
You. Is a very great idea from my brother you is good from all works