سام سنگ کا 3 اسمارٹ فونز کے ساتھ 2016 کا آغاز

14 جنوری 2016
سام سنگ اے سیریز اسمارٹ فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ
سام سنگ اے سیریز اسمارٹ فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نئے سال کا آغاز ایک نہیں بلکہ 3 اسمارٹ فونز کو اپ ڈیٹ کے ساتھ کررہی ہے۔

درمیانی قیمت کے یہ اسمارٹ فونز سام سنگ کی اے سیریز سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

ان فونز میں گلیکسی اے تھری، اے فائیو اور اے سیون شامل ہیں جو دیکھنے میں گلیکسی ایس سیریز جیسے ہیں مگر فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے کافی پیچھے ہیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو فلیگ شپ اسمارٹ فون جیسی ڈیوائس کم قیمت میں چاہئے ان کے لیے یہ تینوں فونز بہترین ہیں۔

یہ تینوں فونز اینڈرائیڈ لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں جبکہ 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج، 13 میگاپکسلز رئیر اور 5 میگا پکسلز فرنٹ کیمرے بھی ان کا حصہ ہیں۔

گلیکسی اے تھری کی اسکرین 4.7 انچ کی ہے جس میں ڈیڑھ جی بی ریم اور 1.5 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر شامل ہے او راس کی قیمت 275 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

اسی طرح اے فائیو کی اسکرین 5.2 انچ، 2 جی بی ریم اور 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر وغیرہ ہیں اور اس کی قیمت 420 ڈالرز کے لگ بھگ ہوگی۔

اے سیون 5.5 انچ اسکرین، 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور تھری جی بی ریم کے ساتھ 485 ڈالرز تک فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں