شکست کے باوجود پاکستان کا نیا عالمی ریکارڈ

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2016
پاکستان نے میچ میں چاروں بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرز کھلائے۔
پاکستان نے میچ میں چاروں بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرز کھلائے۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور ایک آخری ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریز تو ہار گیا لیکن تیسرے ایک روزہ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کھلا کر نیا ریکارڈ بنادیا ۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے چار فرنٹ لائن لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ایک میچ میں شامل کیے.

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کامیابی توحاصل نہ کرسکی لیکن میچ کی کی پہلی گیند پھینکے جانے سے قبل ہی ریکارڈ قائم بنا دیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے عماد وسیم اور انور علی کو نظر انداز کر کے چار لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز کو فائنل الیون میں شامل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

یہ کرکٹ ایک صدی سے بھی پرانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کو شامل کیا گیا ہو۔

لیکن یہ چاروں فاسٹ باؤلرز مل کر بھی میچ میں کوئی خاص تاثر قائم نہ کر سکے اور 32.4 اوورز میں چار وکٹیں ہی حاصل کرسکے۔

ادھر نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کیلئے دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے برینڈن میک کولم کی وکٹ جلد گرنے کے بعد 159 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کیلئے ایک روزہ کرکٹ میں دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت بھی بنا دی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گپٹل اور میک کولم نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں دوسری وکٹ کیلئے 157 رنز جوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں