ڈینیئل برائن کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی

08 فروری 2016
ڈینیئل برائن — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
ڈینیئل برائن — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

اگر تو آپ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈینیئل برائن کو پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی رنگ میں واپسی ہورہی ہے۔

جی ہاں ڈینیئل برائن منڈے نائٹ را کا حصہ بننے والے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق آج شب ڈبلیو ڈبلیو ای کا یہ پروگرام جہاں ہونے والا ہے، ڈینیئل برائن بھی وہاں پرواز کے ذریعے پہنچے ہیں۔

اور جس جگہ یہ پروگرام ہوگا وہ برائن کی ہوم اسٹیٹ ہے اس لیے کافی عرصے وہاں واپسی حیران کن نہیں۔

ڈینیئل برائن انجری کے باعث کافی عرصے سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھے اور اب ڈاکٹروں نے انہیں واپسی کی اجازت دے دی ہے، تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کے طبی ماہرین اجازت دینے کے لیے تیار نہیں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کسی مقابلے کا حصہ بنیں گے یا بس ایسے ہی شرکت کریں گے۔

وہ اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس جانا چاہتے ہیں اور وہ بھی صرف ریسلر کے طور پر جبکہ کمپنی نے انہیں کئی مختلف کرداروں کی پیشکش بھی کی۔

پرستاروں کا ماننا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ڈینیئل برائن کی واپسی کے ذریعے اپنی ریٹنگ کو بڑھانا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ جان سینا، رینڈی اورٹن سمیت متعدد ریسلرز انجری کے باعث رنگ سے دور ہیں جس کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای کو مشکلات کا سامنا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمدعرفان Feb 09, 2016 11:06am
They should bring back CM Punk,