اسکائپ صارفین کے لیے وائرس کا انتباہ

09 فروری 2016
—کریٹیو کامنز فوٹو
—کریٹیو کامنز فوٹو

ایک نئی قسم کا میل ویئر اسکائپ صارفین کو ہدف بنا کر ان کی بات چیت کو ریکارڈ اور اسکرین شاٹ بنالیتا ہے۔

یہ انتباہ ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی پالو الٹو نے جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ ٹروجن وائرس ٹی 9000 درحقیقت ' بیک ڈور میل ویئر' ہے۔

کمپنی نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ ہے اور یہ خود کو انتہائی طاقتور اینٹی وائرس سافٹ ویئرز سے بھی چھپانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے باعث اسے پکڑنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ اے وی جی، میکا فی اور نارٹن وغیرہ بھی اس میل ویئر کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں اور یہ اسکائپ صارفین کی معلومات جمع کرنے کا کام کرتا ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ یہ خود کو کریٹیکل فائلز میں کسی نام سے چھپا لیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کمپیوٹر کو اس وقت ہدف بناتا ہے جب کوئی صارف مشکوک آر ٹی ایف فائل اوپن کرتا ہے اور اسے کھولنے کے لیے مائیکروسافٹ ورڈ کا انتخاب کرتا ہے۔

یہ وائرس متعدد جگہوں پر خود کو انسٹال کرلیتا ہے تاکہ کوئی بھی اینٹی وائرس پروگرام اسے پکڑ نہ سکے اور اس کے بعد متاثرہ سسٹم سے معلومات اکھٹی کرکے ہیکر کے سرور پر بھیجنے لگتا ہے۔

یہ میل وئیر ٹی 5000 کا زیادہ جدید ورژن ہے جو سب سے پہلے 2013 میں سامنے آیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں