افغان طالبان کا کہنا ہے کہ سینیئر طالبان کمانڈر ملا محمد حسن رحمانی کینسر کے باعث انتقال کرگئے.

افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ ملا رحمانی کا انتقال کہاں ہوا.

سابق طالبان قیادت کونسل کے رکن ملا رحمانی اُن طالبان رہنماؤں میں شامل تھے،جنھوں نے پاکستان کی کوششوں سے طالبان اور افغان حکام کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا.

وہ طالبان رہنما ملاعمر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے جن کی ہلاکت کی خبریں گذشتہ برس منظرِ عام پر آئیں.

ملا رحمانی اُن سینیئر طالبان رہنماؤں میں شامل تھے، جنھوں نے ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور کو 'امیر المومنین' بنانے کے مخالف تھے اور چاہتے تھے کہ ملاعمر کے بیٹے کو نیا طالبان امیر مقرر کیا جائے.

تاہم بعد میں رپورٹس سامنے آئیں کہ ملا رحمانی نے ملا منصور اختر کے ہاتھ پر بیعت کرلی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں