ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا نے ہندوستان کوہرادیا

09 فروری 2016
کیوسن راجیتھا اور داسن شاناکا نے  3،3 اور چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
کیوسن راجیتھا اور داسن شاناکا نے 3،3 اور چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

پونے:سری لنکا نے ہندوستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا نے ہندوستان کے شہر پونے کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر باؤلرز کے لیے سازگار گھاس سے بھرپور پچ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ہندوستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

روی چندرن ایشون 31 رنز بنا کر سب سےکامیاب بلے باز رہے۔

سریش رائنا 20 اور یوراج سنگھ 10 رنز کے علاوہ کوئی اور بلے باز دوہرے ہندسے کو عبور نہیں کرپایا۔

سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا اور داسن شاناکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنرنیروشان ڈک ویلا 4 اور دانوشکا گناتھیلاکا 9 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کا اسکور 23 رنز تھا۔

چندی مل اور کپوگیدرانے اسکور کو 62 رنز تک پہنچا کر سری لنکا کو مشکل سے نکالا تاہم چندی مل 35 اور کپوگیدرا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز شاناکا تھے جنھوں نے 3 رنز بنائے۔

سری لنکا نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا.

سری وردنا 21 اور پراسنا 3 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ہندوستان کے اشیش نہرا اور ایشون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سریش رائنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا کے راجیتھا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا اگلا میچ 12 فروری کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں