اپریل کے آغاز میں فیس بک نے اپنی موبائل اپلیکشنز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کا اعلان کیا تھا یعنی فیس بک لائیو ٹیب جو ایپ کے مرکز کی حیثیت اختیار کرے گی۔

اس ٹیب کے ذریعے صارفین لائیو ویڈیوز کو تلاش کرسکیں گے اور اب آخرکار اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

بدھ سے فیس بک کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے اور یہ یقیناً اس ایپ کو استعمال کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

لائیو ٹیب درحقیقت لائیو اور ریکارڈ ویڈیوز کا ایک خصوصی ہب ہے اور اس کے ذریعے مختلف جیسے اپنے خاندان یا دوستوں کی ایسی لائیو ویڈیوز دیکھ سکیں گے جو کسی مخصوص دلچپسی کی کیٹیگری کا حصہ ہوں گی۔

اسی طرح ایونٹس کی لائیو ویڈیوز، فیس بک ری ایکشنز کے ذریعے کمنٹس،فائیو کلر فلٹرز، وائرل انوئیٹس، لائیو میپ، سنیپ چیٹ اسٹائل کی ڈوڈلنگ تاکہ براڈکاسٹر لائیو ویڈیوز کے اوپر خاکے بناسکے اور دیگر فیچرز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

اس میں پہلی بار فیس بک کا ٹاپ مینیو نیلے سے سیاہ رنگ کا ہوگیا ہے تاکہ صارفین کے لیے اسے استعمال کرنے کا تجربہ زیادہ مزیدار ہوسکے۔

ایک طرح سے یہ فیس بک کا یوٹیوب کی ویڈیوز میں برتری پر حملہ ہے اور یہ اپنی ایپ کے اندر ہی یوٹیوب کے متبادل کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آپ ویڈیوز میں اپنی دلچسپی کے ٹاپکس کو ترجیح دے سکتے ہیںجیسے مزاح، ٹی وی اینڈ موویز، ورلڈ نیوز، سیاست، آرٹ اینڈ کلچر، ہیلتھ اینڈ فٹنس، فوڈ، سائنس، ٹیک اور دیگر جو آپ کو پسند ہو۔

اسے فیس بک کی تاریخ کی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

اس اپ گریڈ کے ذریعے فیس بک نے ایک طرف یوٹیوب جبکہ دوسری جانب ٹوئٹر کی زیرملکیت اپنی حریف ایپ Periscope کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اسے توقع ہے کہ زیادہ پرلطف ہونے کے باعث صارفین اس کے ویڈیو ٹیب کو ترجیح دیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں