کوئٹہ: سیکرٹری بلوچستان اسمبلی محمد اعظم داوی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کردیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم داوی نے تیس ملازمین کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا تھا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ساتھ ہی سیکریٹری نے چار ارکان اسمبلی اور بااثر افراد کے رشتہ داروں کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا تھا۔

معطل سیکریٹری نے اپنے صاحبزادے کو گریڈ 18 میں بھرتی کیا تھا۔

نیب نے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے معطل سیکریٹری اسمبلی کو طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو نیب حکام نے کچھ روز قبل بدعنوانی کے الزام میں سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کے بعد صوبے کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ میر خالد خان لانگو مستعفی ہو گئے تھے۔

مشتاق رئیسانی کے گھر سے چھاپے کے دوران 73 کروڑ روپے کے نوٹ، 4 کروڑ روپے کا سونا، پرائز بانڈ، سیونگ سرٹیفیکیٹس، ڈالر اور پاونڈز کی گڈیاں اور مختلف جائیدادوں کے کاغذات برآمد ہوئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں