بولی وڈ میں اپنے کیرئر کے 27 سال مکمل کرنے والے دبنگ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

خیال رہے کہ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی 51ویں سالگرہ کے موقع پر رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور سے شادی رچانے جارہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کی افواہوں پر اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے دبنگ خان کا کہنا تھا کہ 'کوئی شادی نہیں ہونے جاری رہی، کم سے کم ایسا کچھ اب تک میرے دماغ میں تو نہیں ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'اگر میں اپنے مداحوں سے اپنی شادی کے حوالے سے کچھ کہنا چاہوں گا تو ایسا کہنے کیلئے میرے پاس میرے اپنے ذرائع موجود ہیں'۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

سلمان خان اور یولیہ وانتور—فائل فوٹو.
سلمان خان اور یولیہ وانتور—فائل فوٹو.

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ موجود ہے، ایسا جب بھی ہوگا تو اس کی خبر وہ خود دیں گے۔

انھوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہر ایک کو عورتوں کے حوالے سے اس کی ذمہ داری سمجھنی چاہیے، میڈیا مستقل کہہ رہا ہے کہ سلمان کی شادی فلاں تاریخ ہوگی یا فلاں تاریخ کو ہوگی، لیکن اگر ایسا (شادی) نہیں ہوتا، اس سے صرف وہ لڑکی ہی متاثر ہوتی ہے'۔

'ایسا بول کہ آپ نے اس کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں'۔

سلمان خان کا یہ ماننا ہے کہ ایسی افواہوں سے ناصرف اس لڑکی پر دباؤ آتا ہے بلکہ وہ خود کو بھی اس کا گناہ گار تصور کرتے ہیں۔

'وہ (میڈیا والے) عورتوں کو بے عزت کرتے ہیں یہ دیکھے بنا کہ وہ مقامی (ہندوستانی) ہے یا غیر ملکی'۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں میڈیا والے اس خاتون کو اُمید دلاتے ہیں اور مجھ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، یہ اچھا نہیں ہے، 'میں خود کو گناہ گار تصور کرتا ہوں، جو شادی میں دلچسپی نہیں رکھتا'۔

تاہم اس کے جواب میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یولیہ وانتور نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کیلئے یہ پیغام چھوڑا کہ 'دوستوں، میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر رد عمل ظاہر کرنے کی ضروری نہیں سمجھتی تھی، لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ مجھے یہ واضح کردینا چاہیے کہ میں نے شادی نہیں کی ہے اور میں شادی کا جوڑا پہننے کی جلدی میں بھی نہیں ہوں'۔

دبنگ خان کی مذکورہ وضاحت کے بعد ایسا لگاتا ہے کہ ان کے مداحوں کو ان کے سر پر سہرا دیکھنے کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی شادی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ ویسے تو 50 سالہ سلمان خان اپنے رشتے کے حوالے سے بالکل خاموش ہیں تاہم وہ گزشتہ ہفتے میں کئی بار 35 سالہ یولیہ کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں نظر آئے۔

یولیہ وانتور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹی وی میزبان ہیں جو اپنے کیرئیر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان 51ویں سالگرہ پر دولہا بنیں گے؟

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکار پریتی زنٹا کی شادی کی تقریب میں پہلی مرتبہ یولیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یولیہ کا تعارف اپنے تمام دوستوں سے کروایا تھا جن میں شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن شامل تھے۔

ہندوستانی میڈیا ان سب باتوں سے اندازہ لگارہا تھا کہ شاید بولی وڈ میں ایک اور بڑی شادی ہونے جارہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

mastani May 25, 2016 08:04pm
Shadi kare n kare hum apna time kiu kharab kare. dabang admi hae shadi kare n kare hame kiya.