کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

افغان صدر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 'میری نیک خوہشات نواز شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ امید ہے کہ ان کا آپریشن ٹھیک ہو ، ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔'

مزید پڑھیں: 'وزیراعظم کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی'

خیال رہے کہ جمعے کو وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف نے وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کی تصدیق کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیاسی اور انتظامی فیصلے نواز شریف کی مشاورت سے کریں گے۔

ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سرجری منگل کو ہوگی جبکہ وزیراعظم ہسپتال میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'طبی دورے' پر وزیراعظم کی لندن میں شاپنگ

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ڈاکٹر انہیں اجازت دیں گے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

مریم نواز نے بتایا کہ 2011ء میں وزیراعظم کے دل کاعلاج ہوا تھا جس کے دوران پیچیدگیاں بھی ہوئیں۔

خیال رہے کہ یہ نواز شریف کا لندن کا کچھ ہفتوں کے دوران دوسرا دورہ ہے۔

اس سے قبل وہ گزشتہ ماہ بھی طبی معائنے کے سلسلے میں لندن روانہ ہوئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں