فوربز کی فہرست میں شامل 6 طاقتور ترین مسلم خواتین

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2017
— امینہ گوریب فاکم (بائیں) اور شیخہ لبنیٰ القاسمی (دائیں)
— امینہ گوریب فاکم (بائیں) اور شیخہ لبنیٰ القاسمی (دائیں)

بنگلہ دیش کی وزیراعظم، ایک سعودی ارب پتی اور موریشس کی صدر ان چند مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جنھیں امریکی جریدے فوربز کی سو طاقتور ترین خواتین کی سالانہ فہرست میں جگہ ملی ہے۔

فوربز کے مطابق " دنیا میں خواتین رہنماﺅں کی تعداد 2005 کے مقابلے میں اب دوگنا زیادہ ہوچکی ہے"، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فہرست میں موجود بیشتر خواتین اپنے ملک کے لیے کتنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

اور ہاں فہرست کے مطابق خواتین کا یہ اعلیٰ طبقہ 3.6 ارب سے زائد افراد پر براہ راست اثر رکھتی ہیں یا حکومت کررہی ہیں یعنی لگ بھگ آدھی دنیا پر۔

تو یہاں اس فہرست میں شامل خواتین کی فہرست درج ذیل ہے۔

شیخ حسینہ واجد

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

شیخ حسینہ واجد فوربز کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہیں اور اس وقت بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہیں۔ وہ پہلی بار 1996 میں وزیراعظم منتخب ہوئیں اور دنیا کے آٹھویں بڑی آبادی والے ملک پر حکومت کررہی ہیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ فوربز کی فہرست میں انہیں شامل کیا گیا ہے، اس سے پہلے گزشتہ سال وہ 59 ویں نمبر پر تھیں۔

شیخہ لبنیٰ القاسمی

فوٹو بشکریہ alamy.com
فوٹو بشکریہ alamy.com

شیخہ لبنیٰ القاسمی متحدہ عرب امارات کی وزیر مملک برائے تحمل و برداشت ہیں اور وہ فوربز کی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہیں۔ 2003 میں وہ یو اے ای کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر بنی تھیں۔ لبنیٰ القاسمی 2015 کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر تھیں۔

لبنیٰ سلیمان اولیان

فوٹو بشکریہ فلیکر
فوٹو بشکریہ فلیکر

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے یہ خاتون فوربز کی فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں اور اس کی وجہ مشرق وسطیٰ کی بااثر ترین بزنس ویمن میں ان کا شمار ہونا ہے۔ 2004 میں وہ سعودی عرب ایک بڑے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ثابت ہوئی تھیں۔ گزشتہ سال اس جریدے کی فہرست میں لبنیٰ سلیمان 67 ویں نمبر پر تھیں۔

ڈاکٹر راجہ عیسیٰ الگورگ

فوٹو بشکریہ  gulfbusiness.com
فوٹو بشکریہ gulfbusiness.com

راجہ عیسیٰ الگورگ دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری خاتون ہیں جو فوربز کی فہرست میں 91 ویں نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے عرب کارباری خواتین کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وہ عیسیٰ سیلڈ الگورگ گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جبکہ انہیں 2015 میں فوربز نے مشرق وسطیٰ میں طاقتور ترین عرب خواتین میں دوسرے نمبر رکھا تھا جبکہ دنیا بھر میں وہ گزشتہ سال 97 ویں نمبر پر تھیں۔

ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم

فوٹو بشکریہ ڈاکٹر امینہ گوریب آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ڈاکٹر امینہ گوریب آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

موریشس کی پہلی خاتون مسلم صدر اس عالمی فہرست میں 96 ویں پوزیشن پر موجود ہیں، کوئی سیاسی پس منظر نہ ہونے اور کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈگری کی حامل خاتون کا کہنا ہے ' میں نے سیاست کو نہیں چنا، مگر سیاست نے مجھے چن لیا"۔ وہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے کام کررہی ہیں جبکہ اپنے جزیرے نما ملک اور افریقہ میں سائنس و ٹیکنالوجی میں نئی سرمایہ کاری کے فروغ کے لےی بھی کوشاں ہیں۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہ اس فہرست کا حصہ بنی ہیں۔

سری مولیانی اندراوتی

فوٹو بشکریہ فلیکر
فوٹو بشکریہ فلیکر

سری مولیانی اس فہرست میں 37 ویں نمبر پر موجود ہیں، 53 سالہ یہ خاتون اس وقت ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں جبکہ اس سے پہلے ماضی میں انڈونیشیاءکی اقتصادی امور اور خزانہ کی وزارتیں بھی ان کے پاس رہ چکی ہیں۔ یہ مسلسل 5 ویں سال سری مولیانی کو فوربز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، گزشتہ سال وہ 31 ویں نمبر پر تھیں۔

مکمل فہرست آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں