کراچی: شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ڈاکٹر چوہدری عبد الخلیق کو سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع سکندر گوٹھ کی کچی آبادی میں ان کے کلینک کے اندر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کو سر میں ایک گولی ماری گئی، جبکہ واقعے کے وقت علاقے کی بجلی معطل تھی۔

راؤ انوار نے کہا کہ بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کا تعلق احمدی کمیونٹی سے ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اس علاقے میں ایک ماہ کے دوران ان کی کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے۔

55 سالہ داؤد احمد اپنے دوست شمشیر کے ہمراہ، علاقے کی بجلی غائب ہونے کے باعث اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکل ملزمان ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

داؤد احمد کو پانچ گولیاں لگی تھیں جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qalam Jun 21, 2016 02:23am
نیشنل ایکشن پلان کدھر ھے؟مولوی سر عام احمدیوں کے قتل کے فتوے دیتے ھیں حکومت کدھر ھے؟ ان کو سزا کیوں نہی دیتی؟