• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

سندھ کے وزیر کھیل کا پنجاب کے ہم منصب کو چیلنج

شائع August 15, 2016

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل کو 50 پش اپس کا دلچسپ چیلنج کردیا تاہم وفاقی وزیر عابد شیرعلی نے 100 کلو گرام وزن اٹھا کر چیلنج کا ایک مشکل جواب دے دیا۔

محمد بخش مہر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر کھیل کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ 50 پش اپس لگانے کا چیلنج قبول کریں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ میں ایک اسپورٹس مین ہوں، یہ مجھے ایک چیلنج ملا ہے اور ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں کے حقوق حاصل کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے کھلاڑی کرکٹ جیسے کھیل میں نظر نہیں آتے اس کو ہمیں واپس لانا ہے اور اگر حقوق کے حصول کے لیے مجھے لڑنا پڑا تو میں لڑوں گا۔

#یہ بھی پڑھیں:سندھ کے اسٹائلش وزیر کھیل سے ملیے

28 سالہ وزیر کھیل نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے ایونٹ ہوں گے تو کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے اس لیے پہلے ایونٹس ہوں گے پھر کھلاڑی بھی نظر آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جیسے ہی مقامی کھلاڑی سامنے آئیں گے تو اس کے بعد پوری دنیا سے کوچز لائیں گے جو ان کی تربیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سب کرنے آیا ہوں اور میرے لیے یہ چیلنج ہے۔

نوجوان وزیر نے ایک ویڈیوں بھی جاری کی جس میں وہ پش اپس لگا رہے ہیں

بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ اگر پش اپس نہیں تو پنجہ آزمائی کا چیلنج کرتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر عابد شیر علی نے محمد بخش مہر کی جانب سے دیے گئے چیلنج سے آغے بڑھتے ہوئے 100 کلوگرام وزن اٹھانے کا چیلنج دیا۔

عابد شیر علی نے اپنی ایک ویڈیو بھی جاری کردی جس میں 100 کلو گرام وزن اٹھا رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسن Aug 16, 2016 07:26am
دکھاوا کرنے کے بجائے جس کام کے لئے حکومت میں موجود ہیں وہ کر کے دکھائیں. ماڈلنگ کا شوق رکھتے ہیں تو اس فیلڈ میں جاتے جہاں ان جیسے بہت سے موجود ہیں.

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024