• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

پنجاب: شوہر کے غیراخلاقی مطالبات سے تنگ آکر اسے قتل کرنے والی خاتون گرفتار

شائع October 30, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہا الدین میں شوہر کے مسلسل ناجائز اور غیر اخلاقی مطالبات سے تنگ کر اسے قتل کروانے والی خاتون کو پولیس نے دیگر ملزمان سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ پاہٹریانوالی سب انسپکٹر محمد اکرم نے بتایا کہ شوہر اپنی بیوی پر مسلسل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر لوگوں سے نازیبا حالت میں باتیں کرنے اور ویڈیو بنانے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا تاکہ کس طرح سے ٹک ٹاک پر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے پیسے کمائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز بنانے کے دوران ہی خاتون کی سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم شخص سے دوستی ہو گئی اور معاملات شادی تک پہنچ گئے مگر خاتون شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں بھی تھیں۔

شوہر کی جانب سے مسلسل دباؤ ہی اس کا قتل کا سبب بنا اور مقتول افضل کی بیوی نے اپنے بھائی اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

شوہر اپنی باتوں کے جال میں پھنسانے کے بعد وہ اسے قائل کرنے میں کامیاب رہی اور رشتے دار سے ملنے کا بہانہ بنا کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پہلے سے جائے واردات پر پہنچ گئی۔

جائے واردات پر خاتون کے بھائی اور دوست نے مقتول کو موٹر سائیکل سے نیچے اتار کر بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔

خاتون نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دے کر کر تھانہ پاہٹریانوالی میں قتل و ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا دیا اور پولیس نے مقتول کو تحویل میں لے کر سرکاری ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا اور بعد میں لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

تاہم واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مشکوک حالات کو دیکھتے ہوئے خاتون کے زیر استعمال موبائل فون کا ڈیٹا نکلوا لیا۔

خاتون کے موبائل فون کے ڈیٹا نے قتل میں اس کے ملوث ہونے کا راز فاش کردیا جس کے بعد ڈی پی او منڈی بہاوالدین کے حکم پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش خاتون نے انکشاف کیا کہ میں نے ہی اپنے خاوند محمد افضل کو دوست اور بھائی کی مدد سے قتل کروایا ہے اور ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے واقعے میں ملوث دیگر دو ملزمان کو بھی آلہ قتل سمیت پولیس سرکل پھالیہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024