لوگ سوتے کیوں ہیں؟

25 اگست 2016
یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو

ہم سب کو نیند کی ضرورت ہوتی ہے، درحقیقت ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ اس حالت میں گزارتے ہیں، مگر سائنسدان طویل عرصے سے اس الجھن کا شکار تھے کہ آخر ہم سوتے کیوں ہیں۔

تو اس کا جواب ہے انسان کو نیند کی ضرورت دماغی یاداشت کے کنکشن ری سیٹ کرنے اور نئی یادوں کے لیے تازہ دم ہونے کے لیے ہوتی ہے۔

یہ دعویٰ آسٹریا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

فریبرگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن کے اختتام پر ہمارے دماغ کے مختلف حصوں تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں اور 15 یا 16 گھنٹے جاگنے کے بعد نئی معلومات کو جذب کرنا مشکل ہوتا ہے۔

تاہم نیند کے دوران دماغی کنکشنز کمزور ہوجاتے ہیں اور ذہن کسی بلینک کینوس کی طرح صاف ہونے لگتا ہے۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں نیند اور دماغ کے اس تعلق کو سامنے لایا گیا ہے۔

محققین کے مطابق بیداری کے دوران ہمارے اعصاب سے جڑے ان دماغی کنکشنز کی مجموعی مضبوطی بتدریج انتشار کا شکار ہونے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں ذہن کے لیے یادوں یا نئی معلومات کو جمع کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور اطلاعات کو جانچنے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 19 سے 25 سال کے بیس صحت مند طالبعلموں کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیند کی کمی کے شکار افراد کے اندر ردعمل کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے جس کی وجہ دماغی تھکاوٹ ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایک رات کی خراب نیند بھی دماغ کو متاثر کرتی ہے، جس سے متاثرہ فرد کے ذہن میں دھند، ذہنی ردعمل سست اور پورا دن کچھ سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔

محقیقن کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہم مکمل طور پر واقف نہیں کہ ہم اپنی زندگی کا طویل عرصے سوتے ہوئے کیوں گزارتے ہیں مگر موجودہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جسم کے لیے بہت ضروری چیز ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Aug 25, 2016 12:34am
100 % right good article