پریانکا چوپڑا کا شمار آج بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اب ہولی وڈ میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے جگہ بنانے میں مصروف ہیں۔

34 سالہ پریانکا نے 18 سال کی عمر میں ہندوستان کے لیے مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا جس کے بعد کئی نامور میگزینز میں ان کی تصاویر شائع کی گئیں، تاہم اگر ایک نظر ہم ان کے پہلے 'فیمینا میگزین' کور پر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ پریانکا 2000 سے اب تک کس حد تک تبدیل ہوچکی ہیں۔

پریانکا کا2016 میں فیمینا میگزین کیلئے شوٹ (دائیں)، 2000 میں فیمینا میگزین کے لیے شوٹ (بائیں)— فوٹو بشکریہ/ ٹائمز آف انڈیا
پریانکا کا2016 میں فیمینا میگزین کیلئے شوٹ (دائیں)، 2000 میں فیمینا میگزین کے لیے شوٹ (بائیں)— فوٹو بشکریہ/ ٹائمز آف انڈیا

مزید پڑھیں: پریانکا 'ایشیاء کی سب سے دلکش خاتون' قرار

اگر ان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے شوبز میں شروعات ماڈلنگ سے کی تھی جس کے بعد انہوں نے سال 2000 میں مس ورلڈ کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

پریانکا کا مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کروانے کے بعد انہیں بولی وڈ سے کئی فلموں کی آفرز موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے 2003 کی فلم ’دی ہیرو‘ سے اس میدان میں قدم رکھا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ پریانکا چوپڑا کے نام

پریانکا چوپڑا کو اپنی شاندار پرفارمنسز پر نیشنل ایوارڈ کے ساتھ ساتھ متعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں پیپلز جوائس ایوارڈ بھی شامل ہے۔

پریانکا اس وقت اپنے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں