• KHI: Sunny 25.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.7°C
  • KHI: Sunny 25.8°C
  • LHR: Heavy Rain 22.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.7°C

ماورا حسین، رنبیر کپور کی حقیقی پرستار

شائع September 28, 2016 اپ ڈیٹ September 28, 2016 07:45pm

اگر کسی اسٹار کی سالگرہ ہو تو رات کے 12 بجتے ہی کچھ نہ کچھ دھوم دھڑکا تو ہوتا ہی ہے۔

اور ایسا ہی ماورا حسین کے ساتھ بھی ہوا جو 28 ستمبر کو 24 سال کی ہوگئیں ہیں اور بارہ بجتے ہی غبارے، کیک اور تحائف وغیرہ انہیں ملنا شروع ہوگئے۔

جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی۔

مگر سالگرہ کی تقریب بھی ماورا کو اپنے پسندیدہ اسٹار پر توجہ مرکوز کرنے سے روک نہیں سکی۔

جب ڈان امیجز کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر گزشتہ شب رنبیر کپور کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی تو ماورا نے فوری طور پر بتایا کہ بولی وڈ اسٹار کی عمر غلط بتائی گئی ہے۔

تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ماورا رنبیر کپور کو گوگل سے بھی بہتر جانتی ہیں اور یہ تو ایک سچے پرستار کی ہی نشانی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026