• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

کچلاک میں بم دھماکہ، دو افراد ہلاک

شائع June 27, 2013

فائر بریگیڈ کے اہلکار نیٹو کنٹینرز میں لگی آگ کو بجھا رہے ہیں ۔ — فوٹو اے ایف پی
فائر بریگیڈ کے اہلکار نیٹو کنٹینرز میں لگی آگ کو بجھا رہے ہیں ۔ — فوٹو اے ایف پی

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

ایس ایچ او کچلاک عبدالرحیم سمالانی کے مطابق جمعرات کو کچلاک سے دو کلو میٹر دور کلی کتیر ہندوچنہ بس سٹاپ کے پاس واقع مسجد کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک راہگیر لعل محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہلاک جبکہ گل احمد اور گل حبیب شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس احکام نے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب،  ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی افغانستان جانے والے دو پرائیویٹ نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ سے دو ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ جمعرات کو مستونگ کی تحصیل دشت میں چار موٹر سائیکل سواروں نے دو نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں دونوں ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

بعد میں مسلح افراد کنٹینرز کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ یہ کنٹینرز کراچی سے کوئٹہ پہنچے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی عدالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025