کزنٹیسووا نے میچ کے دوران اپنے بال کیوں کاٹے؟

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2016
اگنیسکا  رڈوانسکا کے خلاف میچ میں پوائنٹ کے حصول پر سویٹلانا کزنٹیسووا کا ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
اگنیسکا رڈوانسکا کے خلاف میچ میں پوائنٹ کے حصول پر سویٹلانا کزنٹیسووا کا ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی

کھیلوں کے دوران بعض اوقات عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ ٹینس کورٹ میں اس وقت پیش آیا جب سویٹلانا کزنٹیسووا نے میچ کے دوران اپنے بال کاٹ لیے۔

سنگاپور میں کھیلے گئے اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں اگنیسکا رڈوانسکا کے خلاف میچ میں کزنٹیسووا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلا سیٹ اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں 'ننجا' کے نام سے مشہور رڈوانسکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔

اگلے سیٹ میں خسارے سے دوچار کزنٹیسووا نے وقفے کے دوران اپنے بگ سے قینچی نکالی اور اپنے بال کاٹ لیے جس پر کورٹ میں موجود تمام شائقین دنگ رہ گئے۔

31 سالہ روسی کھلاڑی نے کہا کہ میرے بال بہت موٹے اور بھاری ہیں اور وہ کھیل میں رکاوٹ بن رہے تھے اور شاٹ کھیلتے ہوئے یہ میری آنکھ سے مسلسل ٹکرا رہے تھے جس کی وجہ سے مجھے دیکھنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

'میں نے سوچا کہ میرے لیے اس وقت کیا اہم ہے، میرے بال جو دوبارہ بڑھ سکتے ہیں یا یہ میچ'۔

آخری سیٹ میں 4-0 کے خسارے میں جانے کے باوجود انہوں نے میچ میں بہترین انداز میں واپسی کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 7-5 سے جیت لیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں