بالوں کے گرنے سے نجات پانے کے آسان نسخے

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔

تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

پیاز، لہسن اور لیموں

پیاز یا لہسن کے عرق کو براہ راست سر پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد لیموں کے عرق سے بالوں کو دھولیں تاکہ پیاز یا لہسن کی بو ختم ہوجائے، یہ نسخہ بالوں کے گرنے کے مسئلے سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

گاجر اور ناریل کا دودھ

گاجر کے جوس اور ناریل کے دودھ کو ملائیں اور اپنے بالوں پر لگائے، جس سے انہیں صحت مند اور مضبوط رہنے میں مدد ملے گی۔

سیب کا سرکہ

سرکہ بالوں کے گرنے کے مسئلے کی روک تھام کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے خاص طور پر آئلی بالوں کے لیے، یہ بالوں کی جڑوں میں خون کی سپلائی کو بھی بہتر کرتا ہے، اس کے لیے آپ سیب کے سرکے کی کچھ مقدار کو پانی میں ملا کر اس سے سر پر مالش کریں اور دس منٹ بعد گرم پانی سے سر دھولیں۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا جیل کو لیں اور اسے پانی کے ڈونگے میں ملا دیں، اسے اپنے سر پر لگاکر مالش کریں، دس منٹ بعد اسے گرم پانی سے دھولیں۔ایلو ویرا سر کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرکے ہیئر سیلز کے لیے ایسا صحت مند ماحول تیار کرتا ہے کہ بالوں کی نشوونما بہتر ہوجاتی ہے۔ ایلو ویرا ایک جز سیبم کی صفائی بھی کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو روک کر بالوں کو اگنے سے روکتا ہے۔

چقندر

دو چقندر کو دس منٹ تک ابالیں، پھر پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اپنے سر کو اس سے دھولیں، یہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار دہرائیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں