اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر جہاں ملک میں سیاسی درجہ حرارت اوپر جا رہا ہے، ایسے میں وفاقی حکومت کی ایک بااختیار اور طاقتور ٹیم نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی ٹیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شامل تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم آفس نے خبر ایک بار پھر مسترد کردی

اعلامیے کے مطابق وفد نے آرمی چیف کو 6 اکتوبر کو قومی سلامتی کے منافی شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔


یہ رپورٹ ڈان اخبار میں 28 اکتوبر 2016 کو شائع ہوئی۔


تبصرے (0) بند ہیں