• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

نیویارک میں پاکستانی فلم فیسٹیول کی منصوبہ بندی

شائع November 16, 2016

نیویارک: پاکستانی فلموں کا پہلا فیسٹیول امریکا کے شہر نیویارک میں اگلے ماہ 3 سے 4 دسمبر تک منعقد کیا جائے گا، جس کے دوران پاکستان کی کامیاب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد امریکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

دو روزہ فلم فیسٹیول نیویارک کی ایشیا سوسائٹی میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستان کی حالیہ فلمیں پیش کی جائیں گی۔

ان فلموں میں 'دوبارہ پھر سے'، 'لاہور سے آگے'، 'ایکٹر اِن لا'، 'ماہ میر'، 'تین بہادر'، 'دختر'، 'ڈانس کہانی' اور 'ہو من جہاں' شامل ہیں۔

یہ فیسٹیول اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کی قیادت پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کررہی ہیں، اس ایونٹ کا مقصد ملک کا بہتر چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

اس فیسٹیول کے حوالے سے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ 'نوجوان فلم ساز پاکستان میں کافی منفرد اور اچھی فلمیں بنا رہے ہیں، جو ملک کی ثقافت کی پہچان ہیں، آج پاکستان میں آرٹ، میوزک، ادب اور میڈیا کافی بہتر ہوچکا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم پاکستان کی کچھ فلمیں نیویارک تک لا رہے ہیں، تاکہ اقوام متحدہ کے 193 ممالک کے سفیر دیکھ سکیں کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیا بنا رہی ہے'۔

یہ رپورٹ 16 نومبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024