گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کردینے والے جنید جمشید کے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

جنید جمشید بھی پی آئی اے کے اس طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جنید اس حادثے میں جاں بحق ہوئے تاہم ابھی سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی کیونکہ وہاں ریسکیو کا کام جاری ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پاکستانی سیلیبریٹز نے غم کا اظہار کیا، کچھ نے جنید جمشید کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں جبکہ دیگر نے ان کی زندگی کے مختلف لمحات کو یاد کیا۔

ان کے وائٹل سائنز کے دور کے ساتھی اور بعد میں جنون بینڈ تشکیل دینے والے سلمان احمد نے ٹوئٹر پر لکھا ' نیویارک میں ایک طیارے پر سوار ہونے کے بعد یہ خبر ملی، خدا سے التجا ہے کہ یہ خبر درست نہ ہو، اللہ جنید جمشید سمیت ہر ایک کو محفوظ رکھے'۔

ماہرہ خان نے لکھا ' دل اتنی زندگیوں کے نقصان پر خون کے آنسو رو رہا ہے، ہم نے ایک اور آئیکون کھو دیا، جو کہ بہت بہت زیادہ افسردہ کن ہے'۔

قرة العین بلوچ نے یہ ٹوئیٹ کیا ' جنید جمشید ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، جس سے شاک اور دل ٹوٹ گیا ہے'۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے یہ میسج کیا ' میرا دل پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر اداسی سے ڈوب رہا ہے، میرے دوستوں جنید جمشید اور علی اکرم کے بارے میں بھی خدشات ہیں جو اس پر سوار تھے'۔

فخر عالم کے مطابق ' اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ میرے دوست اور پڑوسی جنید جمشید بھی اس بدقسمت پرواز میں موجود تھے'۔

انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا ' ہر دل دل پاکستان آج اداس ہوگیا، ہمارا ایک دوست ہم سے جدا ہوگیا، جنید جمشید ہمیشہ ایک پاکستانی آئیکون رہے گئے'۔

دیگر شخصیات نے کچھ اس طرح کے تاثرات کا اظہار کیا :

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Khuram Murad Dec 07, 2016 08:38pm
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ahmak adami Dec 07, 2016 10:26pm
It seems all are sad for Junaid Jamshed but not for others. Is it hypocisy or else. All others on the plane were also very important persons. 49 people- this is not a small countاِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ for all of them.