میلانیہ ٹرمپ کے فیشن کے چرچے

21 جنوری 2017
ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ نے اپنے اعزاز میں رکھی تقریب میں ڈانس کیا — فوٹو/ اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ نے اپنے اعزاز میں رکھی تقریب میں ڈانس کیا — فوٹو/ اے ایف پی

صدیوں سے امریکا میں نئے صدر کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی بہت اہمیت دی جاتی ہے، جو امریکا کی خاتون اول مانی جاتی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سب کی نظریں ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور ان کے فیشن پر ہیں۔

تقریب حلف برداری کے بعد منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں نئے صدر اور ان کی اہلیہ ڈانس کرتے ہیں، یہ رواج امریکا میں سالوں سے چلا آرہا ہے اور اس دوران سب کی نظریں امریکا کی خاتون اول کے لباس پر مرکوز رہتی ہیں۔

فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے اس تقریب میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر ہیرو پیئر کا بنایا ہوا سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا۔

46 سالہ سابقہ ماڈل میلانیہ ٹرمپ نے اپنے خوبصورت انداز سے تقریب میں شریک افراد کو متاثر کیا۔

رپورٹس کے مطابق میلانیہ ٹرمپ کا یہ اسٹائل متعدد فیشن تجزیہ کاروں کو بھی خاصا پسند آیا۔

فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی

دوسری جانب اس حوالے سے بھی توقع ظاہر کی گئی کہ میلانیہ ٹرمپ کے اس انتخاب کے باعث نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس ڈیزائنر کو کافی مقبولیت مل سکتی ہے۔

فوٹو/ اے ایف پی
فوٹو/ اے ایف پی

میلانیہ ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ڈانس کر کے اس تقریب کا آغاز کیا، اس دوران دونوں ایک ساتھ نہایت خوش اور پرمسرت نظر آئے۔

اس تقریب کے علاوہ بھی میلانیہ ٹرمپ کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے ملبوسات کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو/ اے پی
فوٹو/ اے پی

خیال رہے کہ امریکا کی خاتون اول کے ملبوسات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ہر تقریب میں ان کی جانب سے پہنا ہوا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور میلانیہ ٹرمپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے اس نئے سفر کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں