اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سرکاری وسائل استعمال کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی۔

تحریک التواء پی ٹی آئی رکن اسمبلی غلام سرور خان کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

غلام سرور خان نے تحریک التواء کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ نے اپنے حلقے کے دورے کے لیے انتہائی بے دردی سے سرکاری وسائل استعمال کیے۔

مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے 21 جنوری 2017 کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے حلقے کا سفر کیا، جس سے سرکاری وسائل کا غلط استعمال ظاہر ہوتا ہے، کیونکہ پاکستان کے قوانین کے مطابق کوئی بھی عوامی نمائندہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کرسکتا۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے، لہذا ایوان اسمبلی قوانین کے قاعدہ نمبر 110 کے تحت معمول کی کارروائی معطل کرے اور اس معاملے کو فوری طور پر ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التواء کا عکس—۔ ڈان نیوز
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التواء کا عکس—۔ ڈان نیوز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں