• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Heavy Rain 24.6°C
  • ISB: Cloudy 23.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Heavy Rain 24.6°C
  • ISB: Cloudy 23.8°C

آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: افغان مداح کی شاہین آفریدی سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

شائع اپ ڈیٹ

ڈبلن میں 12 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک افغان تماشائی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی ڈریسنگ روم سے گراؤنڈ کی طرف جا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان مداح نے پہلے بدتمیزی کی تاہم شاہین آفریدی انہیں نظرانداز کرتے رہے بعدازاں انہوں مداح کے نہ رکنے پر انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو آگاہ کیا۔

جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا اور میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

شاہین آفریدی نے میچ کے دوران آئرش کپتان پال سٹرلنگ کو آؤٹ کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

سیریز کا فائنل 14 اپریل کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026