برطانیہ کے معروف پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی نازیبا ویڈیو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر لیک کی گئی تھی، جس پر آخر کار انہوں نے اور اہلیہ فریال مخدوم نے اپنا موقف پیش کردیا۔

ایک پفتہ قبل عامر خان کی ایک نازیبا ویڈیو امریکا کی کئی بڑی پورن ویب سائٹس پر آن لائن لیک ہوئی، اس ویڈیو میں عامر خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ اسکائپ پر نازیبا انداز سے بات کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی نازیبا ویڈیو لیک

واضح رہے کہ فریال مخدوم سے شادی سے قبل 2010 میں ایک امریکی ماڈل عامر خان کی گرل فرینڈ تھی۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ کا ماننا ہے کہ کسی نے یہ ویڈیو ان دونوں سے بدلہ لینے کے لیے لیک کی ہے۔

ایک ٹی وی شو پر عامر خان اور فریال مخدوم موجود تھے، اس دوران فریان کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ کسی نے ایسا ہم سے بدلہ لینے کے لیے کیا ہے، ضروری نہیں کہ یہ کوئی فیملی ممبر ہو، عامر نے کئی لوگوں کو اپنی کمپنی سے نکالا تو ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ان میں سے کسی نے کیا ہو'۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی بیوی سسرال کے مظالم کا شکار

30 سالہ باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو کافی تکلیف پہنچائی ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ویڈیو ان کی فریال مخدوم سے شادی سے قبل بنائی گئی تھی، جب وہ کسی دوسرے رشتے میں تھے۔

عامر نے کہا کہ 'ایسا کچھ میری شادی سے کافی عرصہ قبل ہوا تھا، مجھے اس سے کافی تکلیف ہوئی کیوں کہ بہت سے نوجوان مجھے اپنا رول ماڈل مانتے ہیں، یہ میرے خیراتی کام پر بھی برا اثر چھوڑے گا'۔

فریال نے مزید کہا کہ 'طلاق کی خبریں بےبنیاد ہیں، ہم صرف یہی بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری شادی بالکل ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ خوش ہیں'۔

تبصرے (0) بند ہیں