• KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 4:59am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 4:59am
  • KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 4:59am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 4:59am

وفاقی حکومت نے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کرلیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

شائع May 15, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے زمینداروں کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

کوئٹہ میں صوبائی وزراء اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ٹیوب ویلز سولرائز کریں گے،

انہوں نے کہا کہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر ایک کمیٹی قائم کی، کیسکو کے بقایاجات کو جلد ادا کیا جائے گا، بلوچستان اسمبلی کے باہر کسانوں نے پرامن احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں نے ایک ہفتہ پرامن احتجاج کیا،کسانوں کے مطالبات حقیقی اور جائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مطالبہ ہے ان کو بجلی کی سبسڈی دی جارہی تھی، وزیراعظم نے ٹیوب ویلز کو سولرائزکرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف مطالبات کے باوجود وزیراعظم نے فراخدلی سے بات سنی، ایک ماہ میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی طرف جائیں گے، 50ارب روپے کی لاگت سے ٹیوب ویلز سولرائز کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 ارب روپے وفاقی حکومت، 10 ارب روپے بلوچستان حکومت دے گی، آج رات 12 بجے سے کسانوں کو 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، کسانوں کو بجلی کی فراہمی سے اضافی 4ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 4 ارب روپے میں سے 2 ارب وفاق، 2 ارب صوبائی حکومت دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، گندم کیلئے باردانہ کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، بلوچستان میں شمسی توانائی کے منصبے شروع کرنے جارہے ہیں، سستی بجلی شمسی توانائی سے ہی پیدا ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 مئی 2024
کارٹون : 27 مئی 2024