ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہندوستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سری لنکا میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پوری پاکستانی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولمبو میں پاکستانی بیٹنگ لائن کی تباہی کی ذمے دار ایکتا بشت تھیں جنہوں نے صرف آٹھ رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جس کے سبب پاکستان کی نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

عائشہ ظفر 19 اور بسمہ معروف 13 رنز بنا کر سب سے کامیابی بلے باز رہیں لیکن سب سے زیادہ اسکور 24 رنز کے ساتھ ایکسٹراز کا رہا۔

جواب میں ہندوستان نے 23ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر باآسانی ہدف حاصل کر لیا، دپتی شرما 29 اور ہرمن پریت کور 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

لیکن اس شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم آئی ویمنز ورلڈ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں