چیونگم کا زیادہ استعمال نقصان دہ

20 فروری 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— رائٹرز فائل فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— رائٹرز فائل فوٹو

چیونگم کا استعمال عادت بنالینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Binghamton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر لت بن جانے والی چیونگم کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں بلکہ یہ کچھ غذائی اجزاءکو جذب ہونے سے بھی روکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ جز چیونگم اور ڈبل روٹی میں پایا جاتا ہے اور انہیں طویل المعیاد بنیادوں پر استعمال کرنا جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس جز کے نتیجے میں چھوٹی آنت میں خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں جو کہ نیوٹریشن کو جذب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ آنتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ زنک، آئرن اور فیٹی ایسڈز کو جذب کرنا مشکل بنادینے والا جز ہے جو کہ انفیکشنز کے لیے راہ ہموار کردیتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل نانو امپیکٹ میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں