کمردرد جلد موت کا خطرہ بڑھائے، تحقیق

23 فروری 2017
یہ انتباہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کمر میں درد کو کسی صورت نظرانداز نہ کریں کیونکہ جلد موت کی وجہ بن سکتا ہے۔

یہ انتباہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں عام یہ شکایت نظرانداز کیے جانے پر سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کمر درد کے شکار افراد میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 4390 افراد میں کمر درد اور موت کی شرح کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے مطابق اکثر افراد کو لگتا ہے کہ کمردرد زندگی کے لیے خطرناک نہیں ہوتا تاہم ان کی یہ سوچ غلط ہے بلکہ نتائج سے یہ اتنباہ سامنے آتا ہے کہ کمردرد اور موت کے درمیان تعلق ہے جس کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ کمردرد ممکنہ طور پر خراب صحت اور جسمانی افعال میں خرابی کا حصہ ہوتا ہے جو کہ عمر بڑھنے کے ساتھ موت کا خطرہ بڑھانے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کمردرد میں کمی لانے والے 4 طریقے

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا چاہئے کہ کمردرد لوگوں کی عمر اور زندگی کے معیار پر اثر انداز ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر پانچ میں سے چار افراد زندگی میں کسی نہ کسی وقت اس درد کا شکار ہوتے ہیں جو کہ اکثر بھاری وزن اٹھانے یا غلط طریقے سے جھکنے کا نتیجہ ہوتا ہے تاہم کچھ افراد میں یہ شکایت کچھ ہفتوں یا ایک سال میں کتم ہوجاتی ہے۔

مگر کچھ افراد کے لیے یہ مسئلہ برسوں تک برقرار رہتا ہے یا وہ وقفے وقفے سے ابھر کر سامنے آتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں