کمردرد میں کمی لانے والے 4 طریقے

02 دسمبر 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے بس یہ چند عام عادتیں اپنانا ہوں گی۔

اچھی نیند

جب کمر میں درد ہو تو سونا مشکل ہوجاتا ہے، مگر اکثر یہ کمر درد ناکافی نیند کی وجہ سے بدتر ہوتا ہے، آپ کے سونے کا خراب انداز کمردرد کو بڑھا دیتا ہے، اگر آپ اکثر کمردرد کا شکار رہتے ہیں تو پہلو کے بل لیٹنے کی کوشش کریں، آپ گھٹنے کے درمیان تکیہ رکھ لیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی قدرتی پوزیشن میں رہے اور کمر کو دباﺅ سے ریلیف ملے۔

بیٹھنے کا انداز

کمر جھکا کر بیٹھنا کمر درد کو بدتر بناتا ہے خاص طور پر اگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تو کمپیوٹر استعمال کرتے کی بورڈ کی جانب جھکنے سے گریز کریں اور بالکل سیدھا بیٹھیں جبکہ کندھوں کو پرسکون رکھیں۔

ٹھنڈک اور گرمائش کا استعمال

برف کی ٹکور متاثرہ حصوں میں کریں جس سے درد میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے اور ورم بھی کم ہوتا ہے، یہ دن بھر میں کئی بار کریں اور ہر بار بیس منٹ تک تکور کریں، کچھ دن کے بعد برف کو چھوڑ کر گرمائش کو اپنالیں، کسی کپڑے یا پیڈ کو گرم کرکے متاثرہ جگہ پر رکھیں جس سے مسلز کو سکون ملے گا جبکہ وہاں دوران خون بھی بڑھے گا۔

آرام

سننے میں عجیب لگے مگر آرام کمردرد میں قدرتی طور پر کمی لانے کے لیے ضروری ہے، اس درد کے دوران مسلز شاک اور انجری کا شکار ہوتے ہیں اور ان پر دباﺅ اس مرض کو بدتر بنا دیتا ہے، آپ کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ضرورت نہیں بس زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہئے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں