'کوہلی کھیلوں کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں'

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2017
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابر ہے—فائل/فوٹو: اے ایف پی
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابر ہے—فائل/فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بیان بازی میں الجھنے والے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اخبار نے کھیلوں کی دنیا کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلوی اخبار دی ڈیلی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ویرات کوہلی کھیلوں کی دنیا کے ڈونلڈ ٹرمپ بن چکے ہیں'۔

اخبار کا کہنا ہے کہ 'انڈین کپتان خود ایک قانون ہیں کیونکہ آئی سی سی اور ان کا اپنا بورڈ سمیت کوئی بھی مسلسل جھوٹی خبروں پر انھیں نہیں پوچھتا'۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ' حیران کن طور پر اس سے قبل اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کرنے والے شخص نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت کرنے یا ثبوت دینے سے انکار کیا تھا'۔

'صدر ٹرمپ کی طرح کوہلی نے بھی میڈیا پر الزام دھرنے کی کوشش کی ہے'۔

ویرات کوہلی نے میڈیا کے حوالے سے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا میڈیا کرکٹ کے بجائے متنازعہ معاملات پر سوالات کرتا ہے۔

خیال رہے آسٹریلیا اور انڈین کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں الجھتی رہی تھیں تاہم تیسرے ٹیسٹ سے قبل معاملات ٹھیک ہوئے تھے۔

تیسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کےدوران معاملہ ایک مرتبہ پھر زور پکڑنے لگا جب ویرات کوہلی نے ان کے نقل اتارنے والے گلین میکسویل کے جواب میں ڈیوڈ وارنر کو اسی طرح جواب دیا۔

آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تیسرا میچ برابری پر ختم ہوا تھا جہاں آسٹریلیا کے بلےباز پیٹرہینڈزکومب اور مارش نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو بچا لیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، آسٹریلیا نے سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں