بہاولپور کے رکشہ ڈرائیور نے اپنے آٹو رکشے میں سولر انرجی سے چلنے والا ائرکولر نصب کردیا۔

رکشے میں ائر کولر کے نصب ہونے سے سفر کرنے والے مسافر بھی ٹھنڈی ہوا کا مزا لےکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور محمد امین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی نے ایسا کچھ کرنے پر مجبور کردیا جس کی وجہ سے اس نے 50 ہزار روپے خرچ کرکے سولر انرجی پلیٹ اور ائرکولر رکشہ میں نصب کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ائر کولر رکشے میں کسی قسم کا کوئی زائد کرایہ وصول نہیں کیا جاتا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں سفر کرنے کا مزا بھی بہت آتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad May 25, 2019 06:43am
Centre of mass of the three wheeler is significantly changed and should create a road hazard and will put lives in danger, IMHO...