ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، آئن مورگن

15 جولائ 2019
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ اور سپر اوور ٹائی ہونے پر باؤنڈریز لگانے کی بنیاد پر شکست دی۔ — فوٹو: ٹوئٹر
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ اور سپر اوور ٹائی ہونے پر باؤنڈریز لگانے کی بنیاد پر شکست دی۔ — فوٹو: ٹوئٹر

ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا کہ 'ورلڈکپ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا'۔

کرکٹ کے عالمی میلے کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ فاتح قرار پایا اور 3 مرتبہ کی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر چوتھی کوشش پر پہلی مرتبہ ورلڈکپ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئن مورگن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔'

اپنی بات کو مزید جاری رکھتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ 'بالکل! میری عادل رشید سے بات ہوئی تو اس نے کہا تھا کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی خاص بات اس میں شامل مختلف ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی قوانین تنقید کرنے کے بجائے کہا کہ میچ سے قبل تمام قوانین طے تھے، تاہم ضرور ہے کہ اس شکست کو نگلنا بہت مشکل ہے اور حقیقت ہے۔

ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ کے قوانین کے تحت فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب کسی بھی میچ کا فیصلہ سپر اوور تک گیا ہو۔

حیرت انگیز طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا، تاہم اننگز کے دوران مجموعی طور پر نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز اسکور کرنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Syed Jul 15, 2019 01:59pm
thats how a true champion responds instead of giving excuses like pakistan team management and players. enough said
$$$ Jul 15, 2019 07:10pm
A real sportsmanship from both sides.