نوکیا 8.2 اس کمپنی کا پہلا 64 میگا پکسل کیمرا والا فون

24 نومبر 2019
گزشتہ سال کا نوکیا 8.1 — فوٹو بشکریہ نوکیا
گزشتہ سال کا نوکیا 8.1 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے اپنا نیا اسمارٹ فون 5 دسمبر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ 5 دسمبر کو ایک نئی ڈیوائس پیش کی جارہی ہے۔

اگرچہ ٹوئٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کونسا نوکیا فون متعارف ہونے والا ہے مگر مختلف رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نوکیا 8.2 ہوسکتا ہے۔

نوکیا 8.2 کے حوالے سے متعدد لیکس حالیہ ہفتوں میں سامنے آئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں 64 میگا پکسل کیمرا بیک پر دیا جائے گا۔

مجموعی طور پر اس فون میں بیک پر 4 کیمرے ہوں گے جبکہ یہ کمپنی کا پہلا ایسا فون بھی ہوگا جس میں پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل نوکیا 8.1 بھی گزشتہ سال 5 دسمبر کو پیش کیا گیا تھا جو کہ 8 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 730 پراسیسر سے لیس تھا۔

نوکیا 8.2 میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں 5 جی سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ویسے نوکیا 8.2 سے ہٹ کر یہ کمپنی نوکیا 2.3 اور نوکیا 5.2 بجٹ فونز پر بھی کام کررہی ہے اور ان کی تفصیلات بھی لیکس ہوچکی ہیں۔

نوکیا 2.3 انٹری لیول فون ہے جو کہ ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ نوکیا 5.2 میں 6.1 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور 3920 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ فون 6 جی بی ریم، بلیوٹوتھ 5.0 کے ساتھ ہوگا، یہ دونون فون نوکیا 2.2 اور نوکیا 5.1 کی جگہ لیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں