خضدار میں فائرنگ، لیوی اہلکار سمیت چار ہلاک

شائع July 25, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک لیوی کانسٹیبل سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایک سینئر لیوی عہدے دار محمد علی نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ مسلح افراد نے خضدار کے علاقے گزدی چوکی سڑک کنارے گھات لگا کر ایک گاڑی کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا نشانہ بننے والی گاڑی پہلے پیش آنے والے ایک فائرنگ کے واقعمہ میں زخمیوں کو خضدار کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جا رہی تھی۔-

علی نے مزید بتایا کہ لیوی اہلکاروں نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی لیکن وہ قریبی پہاڑوں میں فرار ہو گئے۔-

نشانہ بننے والے سویلین افراد مقامی تحصیل زہری کے قبائلی باشندے تھے۔-

اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔-

کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔

ضلع خضدار بلوچستان کے شورش زدہ اضلاع میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں بم دھماکوں اور ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں بیشمار افراد اپنی زندگیاں کھو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025