• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

شائع December 2, 2022 اپ ڈیٹ December 6, 2022
میجر جنرل بابر افتخارکو جنوری 2020 میں نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز
میجر جنرل بابر افتخارکو جنوری 2020 میں نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی بڑی تبدیلی کی ہے جہاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی قیادت کے لیے حیران کن طور پر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کور سے انتخاب کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق فوج کے متعدد ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی جگہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

البتہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے میجر جنرل احمد شریف کی تقرری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

میجر جنرل احمد شریف اس سے قبل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے سربراہ تھے جو سائنسی اور تکنیکی تحقیق اور ایرو ڈائنامکس، پروپلشن اور پروپیلنٹ اور ایویونکس کے شعبوں میں ہتھیاروں کے نظام کے فروغ میں مصروف ایک خفیہ تنظیم ہے، اطلاعات کے مطابق وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کے طور پر انجینئر کی تقرری غیر معمولی نہیں ہے البتہ میجر جنرل شریف ای ایم ای کور کے پہلے افسر ہوں گے جو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل 1991 میں انجینئرز کور سے میجر جنرل جہانگیر نصراللہ اس عہدے پر فائز تھے۔

آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی کی تقرری کو بڑی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نئے آرمی چیف فوج کے میڈیا ونگ کے کام میں بڑی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

اس تبدیلی کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا عہدہ میجر جنرل یا ٹو اسٹار رینک کے افسر کے لیے ہے اور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو گزشتہ ماہ تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار فائیو کور کمانڈر تعینات ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی جگہ لیں گے اور کراچی کا رخ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024