ماضی کی مقبول اداکاراؤں ریما خان اور میرا کی جانب سے ایک دوسرے کو چاند کہنے اور ایک دوسرے کی خوبصورتی و شخصیت کی تعریفیں کرنے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماضی کی دونوں مقبول اداکاراؤں کو نہ صرف ایک دوسرے کی شخصیت بلکہ ایک دوسرے کی حسن کی تعریفیں بھی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ریما خان پہلے میرا کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں، جس کے بدلے میرا بھی ان کی تعریفیں کرتی ہیں۔

اسی طرح ریما خان نے جب میرا کو چاند کہا تو بدلے میں میرا نے بھی انہیں چاند کہا اور دونوں کو مختصر کلپ میں ایک دوسرے کی شخصیت کی تعریفیں بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں کی وائرل ہونے والی مختصر کلپ چند سال قبل ریما خان کی جانب سے سما ٹی وی پر کیے جانے والے ٹی وی شو کی ہے، جس میں انہوں نے میرا کو مدعو کیا تھا۔

ماضی کی دونوں مقبول اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے اور ایک دوسرے کو چاند کہنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے جب کہ شوبز شخصیات نے بھی ویڈیو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی نے بھی دونوں اداکاراؤں کی جانب سے ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیا جب کہ مذکورہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ جب دو بہترین اور پیاری سہلیاں عید کے موقع پر ایک دوسرے سے ملیں اور وہ ایک دوسرے کی تعریفیں کریں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں