پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت، شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی

18 اپريل 2024
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی— فائل فوٹو: ایکس
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی— فائل فوٹو: ایکس

سابق وزیراعلیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے ہوئی ہے اور مقدمے کے شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز الہٰی کے شریک ملزم حبیب قاسم نے 67 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم حبیب قاسم سب انجنئیر تھا اور اس نے سڑسٹھ لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ پلی بارگین کی رقم کا 40 فیصد پے آرڈر اکاؤنٹ میں جمع بھی کروا دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں