• KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Clear 26.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Clear 26.5°C

چیمپیئنز ٹرافی 2025: پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: بی سی سی آئی ایکس
— فائل فوٹو: بی سی سی آئی ایکس

پاکستان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے۔ تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم کا سفر کم رکھنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج چکا ہے۔

ابتدائی شیڈول پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے ردعمل لے گا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہوگی۔ میچز پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026