پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.8 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر12اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.37ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.44کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05ارب ڈالر ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24کروڑ ڈالر کم ہوکر5.3ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں