آئندہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کینیڈا کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، آل راؤنڈر سعد بن ظفر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

کینیڈا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، انہیں گروپ اے میں امریکا، بھارت، پاکستان اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

سعد ظفر کینیڈا کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کینیڈا کا پہلا میچ یکم جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ہوگا۔

کینیڈین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

سعد بن ظفر، ہارون جانسن، دلون ہیلیگر، دلپریت باجوہ، ہرش ٹھاکر، جیریمی گورڈن، جنید صدیقی، کلیم ثنا، کنورپال تتھگور، نونیت دھالیوال، نکولس کیرٹن، پرگٹ سنگھ، رویندرپال سنگھ، ریان خان پٹھان، ریان خان

ریزرو کھلاڑی: تاجندر سنگھ، آدتیہ وردھاراجن، عمار خالد، جتندر ماتارو، پروین کمار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنی والی ٹیمیں

آسٹریلیا:

مچل مارش، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

افغانستان

رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

انگلینڈ

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنئیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی سٹبس

نیپال:

روہت پاڈیل (کپتان)، آصف شیخ، انیل کمار ساہ، کوشل بھرٹیل، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، للت راج بنشی، کرن کے سی، گلشن جھا، سومپال کامی، پرتیس جی سی، سندیپ جورا، ابیناش بوہارا، ساگر دھکل، کمل سنگھ آئری

عمان:

عاقب الیاس (کپتان)، ذیشان مقصود، کشیپ پرجاپتی، پراتک اٹھاولے (وکٹ کیپر)، آیان خان، شعیب خان، محمد ندیم، نسیم خوشی (وکٹ کیپر)، مہران خان، بلال خان، رفیع اللہ، کلیم اللہ، فیاض بٹ، شکیل احمد . ریزرو: جتندر سنگھ، سمے شریواستوا، سفیان محمود، جے اوڈیدرا

جن ممالک نے ابھی تک اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ان میں پاکستان، آئرلینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی،سکاٹ لینڈ، سری لنکا، یوگنڈا، امریکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں