ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 ایڈیشن کے فاتح انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 اور 22 مئی کو شروع ہونے والی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان سے سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔

جوفرا آرچر کی بھی ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگئی، وہ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ کے لیے انہوں نے آخری بار مارچ 2023 میں کھیلا تھا اور اس کے بعد سے وہ کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

بیٹرز میں جوس بٹلر دفاعی چیمپئنز کی قیادت کریں گے، ول جیکس، فل سالٹ اور جونی بیرسٹو ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں، تجربہ کار معین علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان) ، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلے، مارک ووڈ

آئی سی سی ویب سائٹ کے مطابق اسی اسکواڈ کو پاکستان کے خلاف 4 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو 22 مئی سے شروع ہوگی، وہ تمام کھلاڑی جو اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے واپس آئیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنی والی ٹیمیں

آسٹریلیا:

مچل مارش (کپتان) ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

افغانستان

رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الرحمٰن حق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

تبصرے (0) بند ہیں