• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

’سردار جی تھری‘ کی تاریخی کامیابی پر ہانیہ عامر کا خوشی سے بھرپور جشن

شائع July 20, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔

فلم 27 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور انڈسٹری رپورٹس کے مطابق اب تک پاکستان میں 31 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

فلم نے 31 کروڑ روپے کا بزنس کر کے بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یوں یہ پاکستان میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر چکی ہے، جب کہ بیرونِ ملک یہ فلم اب تک 60 لاکھ امریکی ڈالرز کما چکی ہے۔

تاہم، 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکی۔

ہانیہ عامر نے فلم کی اتنی پذیرائی پر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں فلم کی شاندار کامیابی کو جوش و خروش سے مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر غباروں اور گلدستوں کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔

اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا کہ ’پن‘۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025