ہر شخص احترام کا حقدار ہے، ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر مہوش حیات کا ردعمل
اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان بنیادی عزت کا حقدار ہے اور کسی کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے شائستگی اور نرمی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
میزبان و اداکار ساحر لودھی کی پاپرازی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو ان کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔
ان ویڈیوز کی وجہ سے ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہے ہیں کیونکہ ویڈیوز میں وہ یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آ رہا ہے، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین ساحر لودھی کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں کئی معروف فنکار بھی اُن کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
کئی معروف اداکاروں نے ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں فیصل قریشی، یاسر نواز اور اعجاز اسلم جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔
Tum phir aa gaye ? #FunnyVideo #BarayBhaiyaVibes #SahirLodhi #MimicryChallenge #DesiHumor #OnSetVibes #ActorLife #BehindTheScenes #PakistaniTikTok #ViralComedy #ActingSkills #TrendingAudio #ComedySkits #TiktokPakistan #DesiTiktok #FunnyReels #SkitComedy #DramaSet #DesiMeme #LolMoments #ParodyTime #FilmyVibes #EntertainmentZone #ContentKing #ViralOnSet
واضح رہے کہ یاسر نواز نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
تاہم، اداکارہ مہوش حیات کو ساحر لودھی کی یہ نقالی ویڈیوز پسند نہیں آئیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ساحر لودھی نے اس مقابلہ بازی سے بھرپور انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب تک اس مقام پر قائم ہیں، جو کہ قابلِ احترام ہے۔
مہوش حیات کے مطابق آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں، لیکن اس انسان کی بنیادی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے سب کو نرمی برتنے اور شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔













لائیو ٹی وی